About

آئيے ميں آپ كو انگريزی سیکھنے کا طریقہ بتاتا ہوں
درست انگریزی لکھنے اور اسے روانی سے بولنے کے لیے تین باتوں کا جاننا ضروری ہے۔
1)     اردو سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کی صلاحیت
اس کے بغیر آپ انگریزی میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کرسکتے۔
2)      انگریزی گرائمر کے بنیادی قاعدوں پر مکمل عبور
            اس کے بغیر آپ کے فقروں کی بناوٹ اور ان میں الفاظ کی ترتیب درست نہیں ہوسکتی۔
3)      فعل کا صحیح استعمال
            اگر Verb  اور  Tenses کی بناوٹ درست نہ ہو تو فقروں کے درست ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جب ان تینوں چیزوں پر پورا پورا عبور حاصل ہوجائے تو انگریزی بول چال (Conversation)اور انگریزی کی تحریر (Composition)میں زندگی کی لہر دوڑنے لگتی ہے۔ لیکن الفاظ و محاورات کے صحیح استعمال کے بغیر نہ تو کہانی (Story) میں زندگی کی لہر دوڑ سکتی ہے، نہ خط میں، نہ درخواست میں اور نہ ہی پیراگراف یا مضمون میں۔ یہ عبور حاصل کرنے کے لیے میدان ہموار کرنے کی خاطر میں نے یہ ویب سائٹ بنائی اور اپنے علم کی حد تک یہ کورسز ترتیب دیئے ہیں۔ اور ان کورسز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے کچھ ہدایات (Instructions )بھی دی ہیں۔ آپ ان پر عمل کرتے ہوئے میری اس کاوش سے بہت فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ کا مقصد
اس ویب سائٹ کا مقصد ایسے طالب علموں کو فائدہ پہنچانا جنہیں انگلش سیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو انگلش کو بہت مشکل سمجھتے ہیں، ان طالب علموں کی حقیقی مشکلات و ضرورتوں کا اندازہ لگا کران کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے یہ کورسز ترتیب دیئے ہیں ۔

ویب سائٹ کی چند خصوصیات
(1)     گرامر کے بنیادی اصول و قواعد جن کی طرف اکثر توجہ نہیں دی جاتی ان کو شامل کیا گیا ہے۔
(2)      تمام مضامین بالکل فری عملی مشقوں (Exercise )کے ساتھ شامل کیے گئے ہے۔  
(3)      تمام مضامین ٹیکسٹ اور ویڈیوز میں موجود، تاکہ تمام لوگ اپنی سہولت کے اعتبار سے پڑھ سکیں۔
(4)      انگریزی الفاظ کے ذخیرہ کے لیے Vocabularyکی ویڈیوز۔Vocabulary کے لیے آپ ہمارے فیس بک کے پیج کو لائک کرسکتے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر Forms of Verb اور Daily Routine کے جملے دیئے جاتے ہیں۔
(5)      صحیح تلفظ کے لیے Pronunciation کی ویڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں۔
(6)      ويب سائٹ میں انگریزی گرامر سے وابستہ تقریباً تمام ضروریات موجود ہیں۔
(7)      اس ویب سائٹ کی ایک بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ قومی زبان میں ہے تاکہ انگریزی کی تعلیم ہر طبقہ کے لوگوں میں عام ہو سکے۔
(8)      یہ ویب سائٹ اپنے موضوع اور مواد کے اعتبار سے انگریزی کے طالب علموں کے لیے راہ نمائی کا کام کر رہی ہے۔
(9)      اس ویب سائٹ میں ان شاء اﷲ ایک اور سلسلہ جاری رہے گا Useful Tips کے عنوان سے جس میں انگریزی میں مزید مہارت حاصل کرنے کی ٹپس آپ کو ملیں گی۔
(10)   تلفظ میں مدد کے لیے Chart  بھی دیا گیا ہے۔
(11)   مثالیں سمجھانے کے لیے میں نے صرف چند گنے چنے الفاظ پر ہی اکتفا کیا ہے تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔
اس کے علاوہ بہت کچھ اس میں ہے جس سے ان شاء اﷲ آپ کو بہت مدد حاصل ہوگی۔

No comments

Powered by Blogger.