The Present Indefinite Tense in Urdu - Hindi
دوستوں! اس Tense کو مندرجہ ذیل موقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
1) موجودہ
وقت کے کسی واقعے کے لیے
2) کسی
عادت کے لیے
3) کسی
رسم و رواج یا معمول کے لیے
4) قدرت
کے کسی قانون کے لیے
5) عام
سی سچ بات کے لیے
6) فطرت
اور عادت کے لیے
7) کسی قول کے لیے
اس Tenseکے جملوں کے آخر میں
عموماً ”تا ہے“ ، ”تی ہے“ ،”تےہو“ ،”تے ہیں “ ،”تی ہوں“ ،”تی ہیں “ آتا ہے۔
سمجھنے کی بات:
1) اس Tense میں ”فعل“ (Verb)
کی پہلی فارم (First
Form) کو Present Indefinite Tense کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
2) اگر Subjectمیں He, She, It یا Singular Noun ہو تو Verb
کے آخرمیں s یا es لگاتے ہیں۔
3) منفی جملہ (Negative Sentence) بنانے کے لیے do not استعمال کرتے ہیں۔ اگر Verb کے آخر میں
s
یا es لگا ہو تو اسے ہٹا کر does not
لگاتے ہیں۔
4) سوالیہ جملہ
(Interrogative Sentence)
بنانے کے لیے جملے کے شروع میں Do
آجائے گا اگر
Verb کے آخر میں
s
یا es لگا ہو تو اسے ہٹا کر جملہ کے شروع میں Does لگاتے ہیں۔
5) اور سوالیہ جملہ کے آخر میں سوالیہ نشان ” ؟ “
(Sign
of Interrogation) لگاتے ہیں۔
اب مندرجہ ذیل مثالوں کو غور
سے دیکھیے اور اس Tense کی Negative اور Interrogative کی مزید مثالوں کے لیے Table of Tenses
دیکھیے ۔
No comments