The Present Perfect Tense in Urdu - Hindi
دوستوں! اس Tense کو ایسے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جب ان کا ذکر ہو رہا ہو تو وہ
کام ”مکمل “ ہوچکے ہوں۔
اس Tenseکے جملوں کے آخر میں عموماً ”لیا ہے “ ، ”لیے ہیں “
،”لی ہے “، ”چکا ہوں “ ،”چکی ہوں “، ”چکے ہیں “ ،”چکی ہیں “، ”چکے ہو “ ،”چکی ہو
“وغیرہ وغیرہ آتا ہے۔
سمجھنے کی بات:
1) اس Tense میں ”فعل“ (Verb) کی تیسری فارم (Third Form) سے پہلے ”Have, Has“ کا اضافہ ہوتا ہے ۔
2) اگر Subjectمیں I, We, You, They یا Plural Noun ہو تواس کے فوراً بعد ”Have“ آتا ہے ۔
3) اگر Subjectمیں He, She, It یا Singular Noun ہو تواس کے فوراً بعد ”Has“ آتا ہے ۔
4) منفی
جملہ (Negative Sentence) بنانے کے لیے Have, Hasکے فوراً بعد not استعمال کرتے ہیں۔
5) سوالیہ
جملہ (Interrogative
Sentence) بنانے
کے لیے جملے کے شروع میں Have, Hasکو لگاتے ہیں۔
6) اور سوالیہ جملہ کے
آخر میں سوالیہ نشان ” ؟ “
(Sign
of Interrogation) لگاتے ہیں۔
اب مندرجہ ذیل مثالوں کو غور
سے دیکھیے اور اس Tense کی Negative اور Interrogative کی مزید مثالوں کے لیے Table of Tenses دیکھیے ۔
No comments