Introduction of Tenses in Urdu - Hindi
صحیح انگریزی لکھنے اور بولنے
کے لیے Tenses کے صحیح استعمال کا معلوم ہونا
بہت ضروری ہے ۔جیسے دیکھنے کے لیے آنکھوں اور سننے کے لیے کانوں کا ہونا ضروری ہے۔
یہ کورس اسی اہم ترین ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بنایا گيا
ہے۔ اس میں تمام Tenses کی
بناوٹ اور اس کے استعمال سے متعلق تمام اصول و قواعد وضاحت سے بتائے گئے ہیں۔ اس
کے پڑھنے اور ان ويڈيوز كے ديكھنے سے ان شاء اﷲ ہر چھوٹی بڑی جماعت کے طالب علموں کو صحیح
انگریزی لکھنے اور بولنے ميں مدد ملے گی۔
یہ کورس اسی اہم ترین ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بنایا گيا
ہے۔ اس میں تمام Tenses کی
بناوٹ اور اس کے استعمال سے متعلق تمام اصول و قواعد وضاحت سے بتائے گئے ہیں۔ اس
کے پڑھنے اور ان ويڈيوز كے ديكھنے سے ان شاء اﷲ ہر چھوٹی بڑی جماعت کے طالب علموں کو صحیح
انگریزی لکھنے اور بولنے ميں مدد ملے گی۔
Introduction
of Tenses
انگریزی میں Tense ”زمانہ“ کو کہتے ہیں۔
”زمانے“ کی تین قسمیں ہیں۔
(1)
موجودہ زمانہ
(2)
گزرا ہوا زمانہ
(3)
آنے والا زمانہ
انگریزی میں”موجودہ زمانے
“ کو( Present
Tense )اور اردو میں ”فعل حال“ کہا جاتا ہے۔ ”گزرے ہوئے زمانے“ کو (Past Tense )اور اردو میں ”فعل
ماضی“ کہا جاتا ہے۔ ”آنے والے زمانے“ کو (Future Tense )اور اردو میں ”فعل مستقبل“ کہا جاتا ہے۔
ان Tenses میں سے ہر ایک Tense کی مزيد چار چار قسمیں ہوتی ہیں:
(1)
Indefinite
(2)
Continuous
(3)
Perfect
(4)
Perfect Continuous
ان میں سے پہلی قسم سے کسی
کام کے ”ہونے “کا پتہ چلتا ہے، دوسری قسم سے کسی کام کے ”جاری رہنے“ کا پتہ چلتا
ہے، تیسری قسم سے کسی کام کے ”مکمل ہوجانے“ کا اور چوتھی قسم سے کسی کام کے کسی
”مقررہ وقت“ یا ”مقررہ مدت“ سے شروع ہوکر ”جاری رہنے“ کاپتہ چلتا ہے۔

ہر ایک Verb کی تین صورتیں Forms ہوتی ہیں :
(1)
Present (1st Form)
(2)
Past (2nd Form)
(3)
Past Participle (3rd Form)
ان کے علاوہ 1st Formکے آخر میں ing لگا کر ایک چوتھی صورت بھی بنانا پڑتی ہے۔
اور اسے Present
Particple کہا جاتا ہے۔ یہی چاروں Forms اکیلے یا کچھ اضافے کے ساتھ انگریزی کے تمام کے
تمام Tenses میں استعمال ہوتی ہیں۔ اس لیے جب تک کسی Verb کی تینوں Forms زبانی یاد نہ ہوں ہم انگریزی کے Tenses کو صحیح طور پر
نہ تو بنا سکتے ہیں اور نہ ہی انہیں استعمال کرسکتے ہیں۔
No comments