Instruction of this Course

اس کورس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہدایات

1)         پہلے دن پہلا Tense، دوسرے دن دوسرا Tense، تیسرے دن تیسرا Tenseاور چوتھے دن چوتھا Tense تھوڑے تھوڑے وقفوں کے بعد، کئی کئی مرتبہ، بڑے غور سے اس طرح پڑھيے اور ویڈیو بھی دیکھئے کہ اس کے متعلق لکھی ہوئی ہر ایک بات اچھی طرح آپ کے ذہن نشین ہوجائے۔
2)        اگر آپ ایک دن میں ایک Tense ختم نہ کرسکیں تو اسے دو یا تین دنوں میں ختم کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن ہر ایک Tense کا اچھے طریقے سے ختم ہونا اور اس میں لکھی ہوئی اور اس سے متعلق سنی ہوئی ہر ایک بات کا اچھی طرح ذہن نشین ہونا بے حد ضروری ہے۔
3)         ہر روز نیا Tenseشروع کرنے سے پہلے پچھلے دن کا سبق دھرا لیجیے۔
4)        پانچویں دن کوئی نیا Tense پڑھنے کی بجائے پچھلے چاروں Tenses پھر ایک دفعہ اچھی طرح پڑھ لیجیے تاکہ کوئی بات آپ کو بھولنے نہ پائے۔
5)        اور ہاں جو باتیں آپ پڑھیں اور سنیں ان میں سے یاد رکھنے کی باتوں کو اپنے پاس ایک کاپی میں لکھ ضرور لیں۔
6)        پانچواں، چھٹا، ساتواں اور آٹھواں Tense کی بھی اسی طرح تیاری کیجیے (جس طرح پہلے چار Tense کی ہے) اور دسویں دن پچھلے چاروں دنوں کے پڑھے ہوئے Tensesکو بھی دھرا لیجیے۔
7)        اگلے چار دنوں میں آخری چار Tenses کی بھی اسی طرح تیاری کیجیے اور پندرھویں دن ، پہلے صبح کے وقت پچھلے چار دنوں کے Tenses کو دھرائیے۔ اور پھر شام کے وقت تمام کے تمام Tenses کو۔
8)        روزانہ جو Tenseآپ پڑھیں اس سے متعلق Table of Tenses میں سے اس کے Table کو ضرور پڑھیے اور دھرائیے تاکہ اس کے Assertive, Negative اور Interrogative جملوں کی بناوٹیں آپ اچھی طرح سمجھ جائیں۔
9)        ہمارے فیس بک کے پیج میں موجود Verbs  کی تینوں تینوں Forms کو Spellingاور Meanings کے ساتھ یاد کیجیے۔

10)             ہر ایک Tense کی ویڈیو میں اس کے ساتھ Exercise موجو د ہے اور اس کے جوابات بھی پہلے آپ خود جواب  لکھیں پھر ویڈیو سے اس کے جواب دیکھیں۔

1 comment:

  1. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete

Powered by Blogger.