The Present Perfect Continuous Tense in Urdu - Hindi

Present Perfect Continuous Tense
دوستوں! اس Tense کو ایسے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ جب ان کا ذکر ہو رہا ہو تو وہ کام ”ماضی سے شروع ہوکر اب تک جاری ہوں “۔
 اس Tenseکے جملوں کے آخر میں عموماً ”رہا ہے “ ، ”رہی ہیں “ ،”رہے ہیں“وغیرہ وغیرہ آتا ہے۔
سمجھنے کی بات:
1)        اس  Tense  میں ”فعل“ (Verb) کی پہلی فارم (First Form)  کے ساتھ ”ing کا اضافہ ہوتا ہے ۔
2)        اگر   Subjectمیں I, We, You, They یا   Plural Noun    ہو تواس کے فوراً بعد  ”Have been“   آتا ہے ۔
3)        اگر   Subjectمیں He, She, It     یا   Singular Noun ہو تواس کے فوراً بعد  ”Has been“   آتا ہے ۔
4)        اس Tense میں Verb کے فوراً بعد “Since”  یا “For” آتا ہے ۔
5)        اگر کام مقررہ وقت (Point of time) سے شروع ہوا ہے تو “Since” اور مقررہ مدت (Period of time) سے شروع ہوا ہے تو “For” آتا ہے۔
4)        منفی جملہ   (Negative Sentence) بنانے کے لیے   Have been, Has beenکے درمیان  میں  not  آتا ہے۔
5)        سوالیہ جملہ (Interrogative Sentence) بنانے کے لیے جملے کے شروع میں  Have been, Has beenاور ان کے درمیان میں Subject آتا ہے۔
6)        اور سوالیہ جملہ کے آخر میں سوالیہ نشان ” ؟  (Sign of Interrogation)    لگاتے ہیں۔

اب مندرجہ ذیل مثالوں کو غور سے دیکھیے اور اس Tense کی Negative  اور  Interrogative   کی مزید مثالوں کے لیے Table of Tenses دیکھیے ۔
Example of Present Perfect Continuous Tense

No comments

Powered by Blogger.