The Past Indefinite Tense in Urdu - Hindi

The Past Indefinite Tense in Urdu - Hindi
دوستوں! اس Tense کو مندرجہ ذیل موقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
1)        ایسا کام جو زمانہ ماضی میں کبھی تنہا واقع ہوا ہو۔
2)        یہ ماضی مطلق کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ (ماضی مطلق اسے کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا صرف گزرے ہوئے زمانے میں معلوم ہو لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ گزرا ہوا زمانہ نزدیک کا ہے یا دور کا ۔ جیسے: میں نے چائے پی)
3)        یہ ماضی قريب کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ (ماضی قريب اسے کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا نزدیک کے گزرے ہوئے زمانے میں معلوم ہو ۔ جیسے : میرا نوکر کل بھاگ گیا۔)
4)        یہ ماضی بعید کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ (ماضی بعید اسے کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا دور کے گزرے ہوئے زمانے میں معلوم ہو ۔ جیسے : میں نے پانی پیا تھا۔)
5)        یہ ماضی استمراری کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔ (ماضی استمراری اسے کہتے ہیں جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا گزرے ہوئے زمانے میں لگاتار اور مسلسل معلوم ہو ۔ جیسے : میں روزانہ اسکول جاتا تھا۔)
6)        ماضی کی کسی عادت یا معمول کے لیے
سمجھنے کی بات:
1)         اس Tense میں ”فعل“ (Verb) کی دوسری فارم (2nd Form) کو Past Indefinite Tense کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
2)        منفی جملہ   (Negative Sentence) بنانے کے لیے  ”فعل“ (Verb) کی دوسری فارم (2nd Form) کو پہلی فارم (1st Form) میں تبدیل کرکے اس سے پہلے  did not  کا استعمال کرتے ہیں۔
3)        سوالیہ جملہ (Interrogative Sentence) بنانے کے لیے ”فعل“ (Verb) کی دوسری فارم (2nd Form) کو پہلی فارم (1st Form) میں تبدیل کرکے جملے کے شروع میں   Did استعمال کرتے ہیں۔
4)        اور سوالیہ جملہ کے آخر میں سوالیہ نشان ” ؟  (Sign of Interrogation)    لگاتے ہیں۔


اب مندرجہ ذیل مثالوں کو غور سے دیکھیے اور اس Tense کی Negative  اور  Interrogative   کی مزید مثالوں کے لیے Table of Tenses دیکھیے ۔
Example of Past Indefinite Tense

No comments

Powered by Blogger.