Introduction of Active and Pasive
انگریزی میں Voice کے لغوی معنی ”آواز“ کے ہوتے ہیں۔ لیکن انگریزی گرائمر میں Voice سے مراد ہے ”طرز بیان“ یا ”انداز بیان“ یا ”بیان کی صورت“۔ اردو
میں Active Voice کے Verb کو ”فعل معروف “اور Passive Voice کے Verb کو ”فعل مجہول“ کہاجاتا ہے۔ لیکن
اردو کے ”معروف مجہول“ اور انگریزی کی Active and Passive Voice
میں کچھ فرق بھی ہے ۔
اردو میں ”فعل معروف“ اس فعل کو کہتے ہیں جس
کا فاعل” معلوم“ اور اپنی جگہ پر ”مذکور“ ہو۔
جیسے: ”جاوید گھر جاتا ہے“ میں ”جاتا ہے“
فعل معروف ہے اور اس کا فاعل ”جاوید“ معلوم بھی ہے اور فقرے کے شروع میں موجود بھی
ہے۔
”فعل مجہول“ اس فعل کو کہتے ہیں جس کا فاعل
اپنے اصل مقام پر مذکور نہ ہو۔
جیسے: ”یہ انڈے ابالے جائیں گے“ میں ”ابالے
جائیں گے“ فعل مجہول ہے کیوں کہ اس کے
فاعل یعنی ” ابالنے والے“ کا یہاں کوئی ذکر نہیں کہ وہ کون ہے۔
اس کے برعکس Active Voice کے Verb کا subject کوئی کام ”کرتا ہے“ ۔
جیسے: Javed goes home. میں Javed گھر جانے کا کام کر رہا ہے۔
اور Passive Voice میں Verb
کے Subject پر کوئی کام ”واقع“ ہوتا
ہے۔
جیسے: The thief was caught میں The thief پر was caught کا کام سرزد ہوا تھا۔
جب ہم کسی فقرے کو Active Voice سے Passive Voice میں تبدیل کرتے ہیں تو
مندرجہ ذیل بنیادی تبدیلیاں عمل میں آتی ہیں۔
1. Object کو Subject
بنا دیاجاتا ہے اور Subject کو Object
۔
2. Verb کی پہلی یا دوسری Form کی جگہ اس کی تیسری Form آجاتی
ہے اور اس کے بعد by کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔
3. Pronouns میں سے I
تبدیل ہوجاتا ہے me میں، We
تبدیل ہوجاتا ہے us میں،He
تبدیل ہوجاتا ہے him میں،Sheتبدیل ہوجاتا ہے herمیں،Theyتبدیل ہوجاتا ہے themمیں،لیکن باقی Pronouns ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں۔
ان کے علاوہ ہر ایک Tense کے لیے جو مخصوص تبدیلیاں کرنا
پڑتی ہیں ان کا ذکر ہر ایک Tense میں کردیا جائے گا۔
اسی طرح جب ہم کسی جملے کو Passive Voice سے Active Voice میں تبدیل کرتے ہیں تو
ہمیں مندرجہ ذیل بنیادی تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں۔
1. Subject کو Object
بنا دیاجاتا ہے اور Object کو Subject۔
2. by کو ختم کردیا جاتا ہے۔
3. Pronouns میں سے me
تبدیل ہوجاتا ہے Iمیں، usتبدیل ہوجاتا ہے Weمیں،himتبدیل ہوجاتا ہے Heمیں،herتبدیل ہوجاتا ہے Sheمیں،themتبدیل ہوجاتا ہے Theyمیں،لیکن باقی Pronouns ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں۔
ان
کے علاوہ ہر ایکVerb کی بناوٹ کو دیکھ کر اس کے Tense کو پہچاننے میں Helping Verb جو
نشاندہی کرتا ہے ان کا ذکر ہر ایک Tense میں
کردیا جائے گا۔
No comments