What is Transitive and Intransitive Verbs
Active
اور Passive Voice کے جاننے سے پہلے ہمیں Transitive اور Intransitive Verbs کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔
یہ
تو آپ جانتے ہی ہیں کہ Verb (یعنی فعل) کے بغیر کوئی جملہ بن ہی نہیں سکتا۔
نہ اُردو میں نہ انگریزی میں نہ ہی کسی اور زبان میں۔ پھر آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ
انگریزی میں Verb کی دو قسمیں ہیں۔ ایک Transitive اور دوسری Intransitive۔
دوسری
قسم کا ہر ایک Verb اپنے Subject
کو ساتھ ملا کر ایک مکمل جملہ بنا سکتا ہے۔
جیسے:
He sleeps , We ran
لیکن
پہلی قسم کا ہر ایک Verb اس خوبی سے محروم ہے۔
جیسے:
He bought , I shall eat
ان
جملوں میں جب تک Object کو شامل نہ کیا جائے ان کا مفہوم
مکمل نہیں ہوسکتا۔
جیسے:
He bought a book , I shall
eat mangoes
آپ
دیکھ رہے ہیں کہ پہلے جملے کو a book نے مکمل کیا ہے اور دوسرے جملے کو mangoes نے ۔
یاد
رکھیے: Transitive Verb کو جسے اردو میں ”فعل متعدی“ کہا جاتا ہے۔ Object کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بغیر وہ صرف Subject کو ساتھ ملا کر ایک مکمل جملہ بنانے کی صلاحیت
نہیں رکھتا۔
لیکن
اس کے برعکس Intransitive Verb کو جسے اردو میں ”فعل لازم“ کہا جاتا ہے ۔ Object
کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ اس کے بغیر ہی صرف Subject
کو اپنے ساتھ ملا کر ایک مکمل فقرہ بنانے کی پوری پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
اوپر
کی مثالوں میں Subject کا ذکر بھی آیا ہے اور Object
کا بھی۔
سب
سے پہلے Subject کے متعلق یہ بات یاد رکھیے کہ وہ
کوئی کام ”کرتا ہے“۔ اس لیے جملے میں اس کا ذکر کسی کام کے ”کرنے“ کے سلسلے میں
ہوتا ہے ۔
جیسے:
You run very fastمیں You کا ذکر
”بہت تیز دوڑنے“ کے سلسلے میں ہوا ہے۔
اور
Object کے متعلق یہ بات کبھی نہ بھولیے کہ وہ کوئی کام ”کرتا“ نہیں ہے بل
کہ اس پر کوئی کام ” واقع“ ہوتا ہے۔
جیسے:
He killed a snake میں a snake
نے کوئی کام ”کیا“ نہیں بل کہ اس پر کوئی کام یعنی ہلاکت ”واقع“ ہوئی ہے۔
اس
لیے فقرے میں اس کا ذکر کسی کام کے ”ہونے“ کے سلسلے میں ہوتا ہے۔
آخری
بات جو آپ کو بتانا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اگر کسی فقرے میں کوئی کام ”کرنے“ کا ذکر
ہو تو اسے Active Voice کا جملہ کہاجاتا ہے اور اگر اس
میں کسی کام کے ”ہونے“ کا ذکر ہو تو اسے Passive Voice
کا جملہ کہا جاتا ہے۔
No comments